QR CodeQR Code

میئر کو بااختیار بنانے کے معاملے پر جلد ہی فیصلہ ہوجائے گا، وسیم اختر

9 Aug 2020 22:29

ایک بیان میں میئر کراچی نے کہا کہ 2018ء میں نالے کلیئر کردیئے تھے مگر اس کے بعد کے ایم سی کو فنڈ نہیں ملے، کے الیکٹرک سے متعلق آج بھرپور میٹنگ ہوئی ہے، وفاق کی ذمہ داری ہے کہ وہ کے الیکٹرک کے تحفظات دور کرے، اگر ادارہ ٹھیک نہیں ہوتا تو کسی اور کے حوالے کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ میئر کو بااختیار بنانے کے معاملے پر جلد ہی فیصلہ ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کے الیکٹرک سے متعلق آج بھرپور میٹنگ ہوئی ہے، وفاق کی ذمہ داری ہے کہ وہ کے الیکٹرک کے تحفظات دور کرے، اگر ادارہ ٹھیک نہیں ہوتا تو کسی اور کے حوالے کیا جائے۔

شجرکاری مہم سے متعلق وسیم اختر کا کہنا تھا کہ جتنے زیادہ درخت لگیں گے شہر اتنا خوبصورت ہوگا۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ 2018ء میں نالے کلیئر کردیئے تھے مگر اس کے بعد کے ایم سی کو فنڈ نہیں ملے۔ اختیارات سے متعلق وسیم اختر کا کہنا تھا کہ میئر کو بااختیار بنانے کے معاملے پر جلد ہی فیصلہ ہوجائے گا۔


خبر کا کوڈ: 879261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879261/میئر-کو-بااختیار-بنانے-کے-معاملے-پر-جلد-ہی-فیصلہ-ہوجائے-گا-وسیم-اختر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org