0
Sunday 9 Aug 2020 22:41

وزیراعظم عمران خان سے زیادہ کراچی کا دکھ کوئی محسوس نہیں کرسکتا، گورنر سندھ

وزیراعظم عمران خان سے زیادہ کراچی کا دکھ کوئی محسوس نہیں کرسکتا، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے زیادہ کراچی کا دکھ کوئی محسوس نہیں کرسکتا۔ کراچی میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ آج ملک بھر میں ٹائیگرز ڈے منایا گیا جس میں شجرکاری مہم چلائی گئی۔ گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ پارک میں 13 ہزار پودے لگائے جائیں گے، کراچی میں پارکس کو کاٹ کاٹ کر پلازے بنائے گئے مگر پارکس کیلئے مختص جگہوں پر اب صرف پارک بنیں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم سے موسمیاتی تبدیلی کے اثر میں کمی آئے گی، تمام ممبران اپنے علاقوں میں پارکس کا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا حال دیکھ کر دل روتا ہے، عمران خان سے زیادہ کراچی کا دکھ کوئی محسوس نہیں کرسکتا، وزیر اعظم نے آج اپنی توانائی کی ٹیم کراچی بھیجی ہے۔
خبر کا کوڈ : 879263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش