0
Sunday 9 Aug 2020 23:13

ایران پر عائد اسلحے کی پابندیاں ختم نہ کی جائیں، خلیج فارس تعاون کونسل

ایران پر عائد اسلحے کی پابندیاں ختم نہ کی جائیں، خلیج فارس تعاون کونسل
اسلام ٹائمز۔ خلیج فارس تعاون کونسل (GCC) نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران پر عائد اسلحے کی پابندیاں ختم نہ کی جائیں۔ تفصیلات کے مطابق خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نائف فلاح مبارک الحجرف نے کی سلامتی کونسل کو لکھے گئے اپنے ایک خط میں اسلامی جمہوریہ ایران پر فرقہ واریت کا الزام عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے قرارداد 2231 کے ذریعے ایران پر عائد اسلحے کی پابندیوں میں مزید توسیع کر دی جائے۔

نائف فلاح مبارک الحجرف نے سلامتی کونسل کو ارسال کئے گئے اپنے خط میں ایران پر خطے کے اندر اسلحہ تقسیم کرنے اور دہشتگردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ ایران پر عائد اسلحے کی پابندیوں میں توسیع خطے کے اندر امن و امان و استحکام میں اضافے کا سبب بنے گی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2231 کے مطابق ایران پر عائد اسلحے کی پابندیاں 18 اکتوبر 2020ء کو ختم ہو جائیں گی۔ یاد رہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کی جانب سے یہ خط ایک ایسے وقت میں لکھا گیا ہے جب ایران پر عائد اسلحے کی پابندیوں میں توسیع پر مبنی امریکی قرارداد کو 2 دن بعد ہی ووٹنگ کے لئے سلامتی کونسل میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری طرف چین اور روس نے بھی اس حوالے سے یہ اعلان کر رکھا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی قرارداد کو ویٹو کر دیں گے۔ معروف امریکی مجلے فارن پالیسی نے اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران پر عائد اسلحے کی پابندیوں میں توسیع پر مبنی امریکی قرارداد کو ویٹو کرنے کی نوبت بھی نہیں آئے گی کیونکہ امریکی قرارداد کو منظوری کے لئے ضروری 9 ووٹ ملنا بھی مشکل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 879266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش