QR CodeQR Code

نالوں پر تجاوزات ہیں جن کی وجہ سے صفائی میں بھی مسئلہ آتا ہے، ناصر حسین شاہ

9 Aug 2020 22:49

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ نالوں پر انکروچمنٹ کو ختم کیا جائے گا، پہلے بھی کراچی میں کئی دنوں تک پانی کھڑا ہوتا تھا مگر اب ایسا نہیں، سندھ حکومت اپنا کام کر رہی ہے، جائز تنقید کریں، آئیں مل کر انکروچمنٹ کے خلاف ایکشن کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ نالوں پر تجاوزات ہیں جن کی وجہ سے صفائی میں بھی مسئلہ آتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں میں پانی زیادہ دیر رکا نہیں، بڑی سڑکوں پر پانی جمع ہوا تو بھی رات تک نکل گیا، کچھ علاقوں میں مسائل پیش آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نالوں پر تجاوزات ہیں جن کی وجہ سے صفائی میں بھی مسئلہ آتا ہے، کئی بار صفائی شروع کی مختلف رکاٹوں کی وجہ سے تاخیر ہوئی، 2 لاکھ ٹن سے زیادہ نالوں سے نکلا کچرا لینڈ فل سائٹ منتقل کیا گیا۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ نالوں پر انکروچمنٹ کو ختم کیا جائے گا، تین نالوں پر این ڈی ایم اے نے کام کر رہا ہے، کچھ اداروں نے لیگل انکروچمنٹ کی اجازت خود دی ہے، سندھ حکومت بھی کسی چیز سے بری الذمہ نہیں ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے بھی کراچی میں کئی دنوں تک پانی کھڑا ہوتا تھا مگر اب ایسا نہیں، سندھ حکومت اپنا کام کر رہی ہے، جائز تنقید کریں، آئیں مل کر انکروچمنٹ کے خلاف ایکشن کریں۔


خبر کا کوڈ: 879267

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879267/نالوں-پر-تجاوزات-ہیں-جن-کی-وجہ-سے-صفائی-میں-بھی-مسئلہ-ا-تا-ہے-ناصر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org