1
Sunday 9 Aug 2020 23:18

امریکیوں کیخلاف جہاد کیلئے شیعہ بھائیوں کے ہمراہ اہلسنت مجاہدین بھی مکمل تیار ہیں، شیخ مہدی الصمیدعی

امریکیوں کیخلاف جہاد کیلئے شیعہ بھائیوں کے ہمراہ اہلسنت مجاہدین بھی مکمل تیار ہیں، شیخ مہدی الصمیدعی
اسلام ٹائمز۔ عراق کے مفتی اعظم شیخ مہدی الصمیدعی نے قابض امریکی فورسز کے خلاف جہاد کے لئے عراقی اہل تشیع کے شانہ بشانہ اہلسنت مجاہدین کی بھی بھرپور تیاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اہلسنت برادری امریکیوں کے خلاف جہاد کے لئے اس وقت سال 2003ء سے بڑھ کر تیار ہے۔ عرب ای مجلے المعلومہ کے مطابق شیخ مہدی الصمیدعی نے کہا ہے کہ ہر 10 اہل تشیع بھائیوں کے درمیان 8 لوگ ملک سے قابض امریکیوں کو نکال باہر کرنے کے لئے مزاحمت پر تیار ہیں جبکہ سید مقتدی الصدر سمیت متعدد شیعہ رہنما ہمارے مزاحمتی پروگرام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

عراق کے اہلسنت مفتی اعظم نے اپنی گفتگو میں زور دیتے ہوئے کہا کہ اہلسنت برادری جو ظلم و تعدی سے بہت زیادہ رنج و غم اٹھا چکی ہے، امریکی فوجیوں کے خلاف جہاد کے لئے اس وقت سال 2003ء سے بڑھ کر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراقی اہلسنت برادری اس غرض سے متعدد ممالک سے ضروری اسلحے کا بندوبست کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ جاری سال کی ابتداء میں امریکہ کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کی ایک دہشتگردانہ کارروائی میں ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر اور دوسرے رفقاء کے ہمراہ شہید کر دیا گیا تھا جس کے فورا بعد عراقی پارلیمنٹ نے قرارداد منظور کرتے ہوئے اپنی سرزمین پر موجود امریکی فورسز کو فی الفور ملک چھوڑ دینے کا حکم جاری کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ داعش کے خلاف نام نہاد مقابلے کے فوجی اتحاد کے نام پر 5,000 امریکی فوجی سال 2014ء سے عراقی سرزمین پر موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 879274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش