QR CodeQR Code

کورونا ایمرجنسی، ضلعی انتظامیہ کیجانب سے علامہ حمید امامی و دیگر کیلئے توصیفی اسناد

9 Aug 2020 23:46

ایس یو سی خیبر پختونخوا کے صدر کا کہنا تھا کہ کورونا کا مقابلہ پوری قوم نے ملکر کیا ہے، لیکن ابھی یہ مصیبت ٹلی نہیں ہے، ہمیں اب بھی احتیاط سے کام لینا چاہئے اور حکومتی ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے اپنے امور زندگی نمٹانے چاہئیں۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا ایمرجنسی کے دوران فعالیت دیکھانے پر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسین امامی، مولانا علم رضا، مولانا شاہ رضا، مولانا ہاشم رضا کو ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمان نے توصیفی سرٹیفکیٹ دیئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر فرقان اشرف اور ضلع بھر کے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ علامہ حمید امامی کا کہنا تھا کہ کورونا کا مقابلہ پوری قوم نے ملکر کیا ہے، لیکن ابھی یہ مصیبت ٹلی نہیں ہے، ہمیں اب بھی احتیاط سے کام لینا چاہئے اور حکومتی ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے اپنے امور زندگی نمٹانے چاہئیں۔


خبر کا کوڈ: 879276

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879276/کورونا-ایمرجنسی-ضلعی-انتظامیہ-کیجانب-سے-علامہ-حمید-امامی-دیگر-کیلئے-توصیفی-اسناد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org