0
Sunday 9 Aug 2020 23:23

ڈی آئی خان، ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شہید مختیار حسین سپرد خاک

ڈی آئی خان، ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شہید مختیار حسین سپرد خاک
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے مختیار حسین کو ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ تھانہ یونیورسٹی کے علاقہ ملانہ لنک روڈ پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے امام بارگاہ حضرت عباس چاہ روشن کے متولی سید مختیار حسین ولد سید جمعہ شاہ کی نماز جنازہ چاہ روشن میں ادا کی گئی، قتل و دہشت گردی ایکٹ کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ چاہ روشن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی اور ڈرون کیمروں سے نماذ جنازہ کے اجتماع کی فضائی نگرانی کی گئی۔ شہید مختیار حسین کو امام بارگاہ چاہ روشن میں دفن کیا گیا۔

واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب آٹھ بجے کے قریب سید مختیار شاہ موٹر سائیکل پر اپنے گھر چاہ روشن کی طرف جا رہے تھے کہ ملانہ لنک روڈ بستی گاذر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر دی، جس سے سید مختیار حسین شدید زخمی ہوئے اور ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ نامعلوم دہشتگرد حسب سابق سانحہ کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔ سید مختیار حسین شاہ گاؤں ملانہ کی قریبی بستی چاہ روشن کے رہائشی تھے اور پی ٹی سی ٹیچر و امام بارگاہ حضرت عباس چاہ روشن کے متولی تھے۔ شہید کے بیٹے مرتضیٰ علی کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم افراد کے خلاف 7Ata کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 879277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش