QR CodeQR Code

سندھ میں کل سے کاروباری و صنعتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال

9 Aug 2020 23:28

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق ہوٹلز ریسٹورینٹس، فوڈ کورٹس ٹیبل سروس بھی کرسکیں گے، کاروباری پابندیوں کے خاتمے کے ساتھ ایس او پیز کا نفاذ ہوگا، شادی ہالز و تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ آئندہ ماہ ہوگا، محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے بعد نئے حکم نامے کا اطلاق ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں میں نمایاں کمی کے بعد سندھ حکومت نے خوشخبری کا اعلان کردیا ہے اور صوبے میں 5 ماہ بعد لاک ڈاؤن کی پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق سندھ میں 10 اگست سے کاروباری، تجارتی اور صنعتی سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی۔ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے بعد کاروباری، تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، سندھ حکومت نے 14 مارچ کو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پابندیاں عائد کی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 اگست سے تمام کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں کی جاسکیں گی، کاروباری اوقات کار بھی بڑھائے جائیں گے، ہوٹلز ریسٹورینٹس رات 10 بجے تک کھلے رکھے جاسکیں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ ہوٹلز ریسٹورینٹس، فوڈ کورٹس ٹیبل سروس بھی کرسکیں گے، کاروباری پابندیوں کے خاتمے کے ساتھ ایس او پیز کا نفاذ ہوگا، شادی ہالز و تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ آئندہ ماہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے بعد نئے حکم نامے کا اطلاق ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 879278

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879278/سندھ-میں-کل-سے-کاروباری-صنعتی-سرگرمیاں-مکمل-طور-پر-بحال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org