QR CodeQR Code

شہباز شریف کے قتل کی سازش بے نقاب، سکیورٹی سخت

28 Jul 2011 19:45

اسلام ٹائمز:انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو بھیجے گئے ایک مراسلہ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کے قتل کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری آئی جی پنجاب اور وزیراعلٰی سیکرٹریٹ کو بھجوائے گئے مراسلے میں میاں شہباز شریف کی سیکورٹی فول پروف بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ قتل کے منصوبے کا مرکزی کردار لاہور کے علاقے شالامار کے رہائشی بابر بٹ بتایا گیا ہے۔


لاہور:اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے ایک خفیہ ادارے نے صوبہ پنجاب کے اعلٰی حکام اور سیکورٹی اداروں کو خبردار کیا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کے قتل کی سازش تیار کی گئی ہے اور اس کا مرکزی کردار لاہور کے علاقے شالامار کا رہائشی بابر بٹ نامی شخص ہے۔ خفیہ ادارے کی جانب سے پنجاب حکومت کو لکھنے گئے مراسلے میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ بابر بٹ نامی شخص نے وزیراعلٰی پنجاب کے قتل کے لیے 5 افراد کو تیار کیا ہے، اس لیے وزیراعلٰی پنجاب کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب کے قتل کی سازش کے مرکزی کردار بابر بٹ 22 جولائی کو لاہور سے دبئی روانہ ہو گیا ہے، جہاں سے وہ لندن جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعلٰی پنجاب بھی نجی دورے پر لندن روانہ ہو گئے ہیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو بھیجے گئے ایک مراسلہ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کے قتل کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری آئی جی پنجاب اور وزیراعلٰی سیکرٹریٹ کو بھجوائے گئے مراسلے میں میاں شہباز شریف کی سیکورٹی فول پروف بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ قتل کے منصوبے کا مرکزی کردار لاہور کے علاقے شالامار کے رہائشی بابر بٹ بتایا گیا ہے اور منصوبے کے تحت اس نے وزیر اعلٰی پنجاب پر حملے کیلئے پانچ افراد کو تیار کر رکھا ہے۔ منصوبے کے مطابق قتل کی اس سازش کے مرکزی کردار نے پہلے دوبئی اور پھر لندن پہنچنا تھا، جس کے بعد شہباز شریف پر حملے کا خطرہ ہے۔ یہ با ت قابل ذکر ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب لندن جا چکے ہیں۔ دوسری جانب بابر بٹ کا کہنا ہے کہ وہ لاہور میں موجود ہے اور ایجنسیوں نے پانچ روز تک تفتیش کے بعد اسے کلیئر کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 87928

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/87928/شہباز-شریف-کے-قتل-کی-سازش-بے-نقاب-سکیورٹی-سخت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org