QR CodeQR Code

عراق، امریکی فوجی قافلے کے رَستے میں بم دھماکہ، متعدد گاڑیاں تباہ

9 Aug 2020 23:31

عراقی صوبے الناصریہ میں امریکی فوج کے ایک لاجسٹک قافلے کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے متعدد امریکی گاڑیاں فوجی سازوسامان سمیت تباہ ہو گئی ہیں۔ عراقی عوامی مزاحمتی فورس "سرایا الثورۃ العشرین" نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی صوبہ الناصریہ میں امریکی فوج کے ایک قافلے کو سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے متعدد امریکی فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ الناصریہ کے بین الاقوامی ہائی پر محو سفر امریکی فوج کے ایک لاجسٹک قافلے کو "ایشیاء ریسٹورنٹ" کے قریب نشانہ بنایا گیا جس سے متعدد امریکی گاڑیاں اور ان کے اندر موجود فوجی سازوسامان جل کر راکھ ہو گیا ہے۔ عراقی عوامی مزاحمتی فورس "سرایا الثورۃ العشرین" نے امریکی فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔


خبر کا کوڈ: 879280

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879280/عراق-امریکی-فوجی-قافلے-کے-ر-ستے-میں-بم-دھماکہ-متعدد-گاڑیاں-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org