QR CodeQR Code

پاک فوج کی دادو میں امدادی کارروائیاں، سیلاب میں پھنسے افراد محفوظ مقامات پر منتقل

9 Aug 2020 23:31

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی انجینئر بوٹس پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہے، صورت حال کے حوالے سے میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا جس کے ذریعے علاقے کے عوام کو ضروری طبی نگہداشت اور سہولیات مہیا کی جارہی ہیں جبکہ متاثرہ لوگوں کو کھانا بھی فراہم کیا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان آرمی کے دستوں نے دادو میں سیلابی صورت حال کی وجہ سے محصور ہوجانے والے افراد کو ریلیف آپریشن کے دوران محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستے پہاڑی بستی اور نائی گج ڈیم کے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے دادو کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور علاقے میں پھنسے افراد کے بچاؤ کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی انجینئر بوٹس پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہے، صورت حال کے حوالے سے میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا جس کے ذریعے علاقے کے عوام کو ضروری طبی نگہداشت اور سہولیات مہیا کی جارہی ہیں جبکہ متاثرہ لوگوں کو کھانا بھی فراہم کیا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 879281

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879281/پاک-فوج-کی-دادو-میں-امدادی-کارروائیاں-سیلاب-پھنسے-افراد-محفوظ-مقامات-پر-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org