0
Sunday 9 Aug 2020 23:39
ڈی آئی خان کے بعد ٹانک میں ٹارگٹ کلنگ کا سانحہ

سپیشل برانچ کا انچارج نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے قتل

سپیشل برانچ کا انچارج نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے قتل
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے بعد ٹانک میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے۔ ٹانک میں محکمہ پولیس سپیشل برانچ کے انچارج امیر اعظم مروت کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔ اے جی او سپیشل برانچ امیر اعظم شاہ مروت معمول کے مطابق شام کے وقت اپنے دفتر سے گھر جارہے تھے کہ سرائے اللہ جان کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، متعدد گولیاں لگنے سے وہ موقع پہ ہی جان کی بازی ہار گئے۔ ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کیا گیا ہے، ٹانک سٹی پولیس کے مطابق  اعظم شاہ کے بھائی گل نواز مروت کی مدعیت میں نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 879284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش