0
Monday 10 Aug 2020 00:19

صوابی، بدبخت نوجوان نے والد، نانا اور ماموں کو قتل کردیا

صوابی، بدبخت نوجوان نے والد، نانا اور ماموں کو قتل کردیا
اسلام ٹائمز۔ صوابی کے نواحی علاقے زیدہ میں بدبخت نوجوان نے گھریلو تنازعہ پر اندھا دھند فائرنگ کرکے والد، نانا اور ماموں کو قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق صوابی کے تھانہ زیدہ میں محمد علی نامی شخص نے رپورٹ درج کرائی کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے کے قریب ان کا بھانجا عالم خان ولد عالمزیب خان گھر میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر اس کے والد سراج محمد اور بھائی انور علی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جس کے بعد عالم خان اپنے گھر گیا اور فائرنگ کرکے اپنے باپ عالمزیب خان کو بھی قتل کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ درخواست گزار نے واقعے کی وجہ گھریلو تنازع قرار دیا ہے۔ ملزم فرار ہے اور واقعے کی رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 879290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش