0
Monday 10 Aug 2020 01:15

کرم میں زمینی تنازعات کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر تعینات کیا جائے، ساجد طوری

کرم میں زمینی تنازعات کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر تعینات کیا جائے، ساجد طوری
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں انسپکٹر جنرل پولیس کے پی کے، ڈی آئی جی پشاور، ڈی آئی جی مردان، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہوم خیبر پختونخوا، کمشنر پشاور، کمشنر کوہاٹ، کمشنر بنوں اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاراچنار سے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر قبائلی اضلاع کے پولیس اہلکاروں کی تربیت پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے تربیت کے عمل سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کریں۔ ساجد طوری نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو موقع دیا جائے اور انہیں پولیس میں بھرتی کیا جائے تاکہ وہ مرج ڈسٹرکس میں سب انسپکٹر، انسپکٹرز، اور ڈی ایس پیز کے عہدوں پر تعینات ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ قبائلی اضلاع میں پولیس فورس مضبوط سے مضبوط تر ہو، جہاں پر انہیں مسائل ہوں وہ حل کئے جائیں، انہوں نے قبائلی اضلاع میں تعلیم یافتہ پولیس آفیسرز کی تعیناتی پر زور دیا اور ضلع کرم سمیت قبائلی اضلاع میں تعینات محرر کی پوسٹیں ختم کر کے تعلیم یافتہ ایس ایچ اوز کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا، تاکہ پولیس کا نظام مضبوط ہو ۔ انہوں نے کہا کہ زمینی تنازعات کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر تعینات کیا جائے تاکہ ضلع کرم میں زمینی تنازعات کے مسئلے حل ہوں،  اس کے علاوہ شہداء پیکج دیا جائے اور ہر ڈسٹرکٹ میں پولیس پبلک سکول کھولا جائے۔
خبر کا کوڈ : 879294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش