0
Monday 10 Aug 2020 01:23

سیلابی صورتحال، پاک ایران مال بردار ریل سروس معطل

سیلابی صورتحال، پاک ایران مال بردار ریل سروس معطل
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں حالیہ شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال کے باعث پاک ایران ریل سروس معطل ہوگئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق بارش کے باعث یک مچ اور نوکنڈی کے درمیان 20 سے زائد مقامات پر ریل ٹریک متاثر ہوا ہے۔ ایران سے روانہ ہونے والی مال بردار ٹرینوں کو نوکنڈی میں روک دیا جائے گا جب کہ کوئٹہ سے ایران جانے والی ٹرینوں کو دالبندین میں روک دیا جائے گا۔ کئی گھنٹوں سے معطلی کا شکار پاک ایران ریل سروس کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور جلد از جلد ٹریک کی مرمت کر کے سروس بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 879295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش