0
Monday 10 Aug 2020 10:23

سندھ میں 5 ماہ بعد آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی

سندھ میں 5 ماہ بعد آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں میں نمایاں کمی کے بعد سندھ حکومت نے خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے اور صوبے میں 5 ماہ بعد آج سے لاک ڈاؤن کی پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم محکمہ داخلہ کی جانب سے حکم نامہ اور ایس اوپیز سے متعلق ہدایت جاری نہیں کی گئی۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق سندھ میں 10 اگست سے کاروباری، تجارتی اور صنعتی سرگرمیاں بحال کر دی جائیں گی۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد کاروباری، تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، سندھ حکومت نے 14 مارچ کو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پابندیاں عائد کی تھیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آج سے تمام کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں کی جا سکیں گی۔کاروباری اوقات کار بھی بڑھائے جائیں گے۔ ہوٹلز، ریسٹورینٹس رات 10 بجے تک کھلے رکھے جا سکیں گے۔ ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ کورٹس ٹیبل سروس بھی کر سکیں گے۔ ترجمان کے مطابق کاروباری پابندیوں کے خاتمے کے ساتھ ایس او پیز کا نفاذ ہو گا جبکہ شادی ہالز و تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ آئندہ ماہ ہو گا۔ محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے بعد نئے حکم نامے کا اطلاق ہو گا۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ نے پابندیاں نرم کیے جانے اور سرگرمیاں بحال کرنے کے حوالے سے تاحال نوٹیفکیشن اور نہ ہی ایس او پیز کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 879327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش