0
Monday 10 Aug 2020 13:11

حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے صوبے میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے صوبے میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ شادی ہالوں کے علاوہ صوبے میں تمام کاروباری مراکز آج سے کھول دیئے گئے ہیں، مذہبی اجتماعات متعلقہ انتظامیہ کی اجازت اور ایس او پیز پر عمل درآمد سے مشروط ہوں گے، تمام کاروباری مراکز بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آج سے تمام قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چل سکے گی، جب کہ کاروبار کے اوقات کار اور ہفتہ وار چھٹیاں کرونا وائرس سے پہلے والے معمول کے مطابق ہوں گی۔ سیکریٹری محمد عثمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں، عوام سے گزارش ہے کہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔
خبر کا کوڈ : 879364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش