0
Monday 10 Aug 2020 14:02
شاہ محمود قریشی سے وولکن بوزکر کی ملاقات

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے موثر کردار ادا کرے گا، وزیر خارجہ

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے موثر کردار ادا کرے گا، وزیر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امید ہے اقوام متحدہ (یو این) مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے موثر کردار ادا کرے گا۔ وزیر خارجہ نے وولکن بوزکر کو ملاقات کے دوران یو این جنرل اسمبلی کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، ڈی جی یو این اور  سینئر افسران بھی ملاقات میں شریک تھے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر سے ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی نے انہیں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کی، اور مسلسل لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزیاں بھی کر رہا ہے۔ انہوں نے وولکن بوزکر کو آگاہ کیا کہ بھارت شہریوں کو گولیوں سے نشانہ بنا رہا ہے۔ ملاقات کے دوران افغان امن عمل سمیت امن کے بحالی  کے لیے کوششوں پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان  افغانستان میں قیام امن کے لیے خلوص نیت سے کردار ادا کر رہا ہے، خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے بین الافغان مذاکرات کا جلد انعقاد ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو این جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس کے لیے جاری ایجنڈا خوش آئند ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی، کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے بہت سے ممالک  کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کی قرضوں میں سہولت کی تجویز سے  وولکن بوزکر  کو آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 879383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش