0
Monday 10 Aug 2020 14:22

چمن بم دھماکہ، وزیراعظم اور وفاقی وزراء کی شدید مذمت

چمن بم دھماکہ، وزیراعظم اور وفاقی وزراء کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ، وزیر اطلاعات اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے چمن دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے جبکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بھی چمن میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر بلوچستان کی ترقی اور استحکام کے مخالف ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بھی چمن بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر چمن کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ جام کمال نے کہا کہ پاک افغان سرحد پرباڑھ لگانے سے دہشت گردی اور غیر قانونی نقل و حرکت ختم ہو گی، باڑھ کی تنصیب سےصوبےمیں امن کی صورتحال بہتر ہوگی اور چمن سمیت تمام علاقوں میں قیام امن ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ چمن مال روڈ پر آج ہوئے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 879390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش