QR CodeQR Code

لوگوں کی خدمت کرنے پر افواج پاکستان کے مشکور ہیں، خرم شیر زمان

10 Aug 2020 14:27

ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پریشانیوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت نظر نہیں آتی، حکومت سے پوچھتے ہیں کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کہاں ہے، متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو فوری راشن فراہم کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ لوگوں کی خدمت کرنے پر افواج پاکستان کے مشکور ہیں، ہم نے پاکستان میں تقریباً کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پریشانیوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت نظر نہیں آتی، حکومت سے پوچھتے ہیں کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کہاں ہے۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی خدمت کرنے پر افواج پاکستان کے مشکور ہیں، متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو فوری راشن فراہم کیا جائے، دادو اور متاثرہ علاقے کے لوگوں کو فوری منتقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن وزیر اعظم عمران خان کا وژن تھا، دیگر ممالک وزیراعظم کے اقدامات کو کاپی کر رہے ہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف پہنچایا ہے، احساس پروگرام کے ذریعے لوگوں کو پیسے دیئے گئے، ایک کروڑ 23 لاکھ لوگوں کو احساس پروگرام سے ریلیف دیا گیا۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ آج تمام مارکیٹس، کیفے، ریستوران اور تھیٹر کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے، ہم نے پاکستان میں تقریباً کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے، کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے انہوں نے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا۔ انہوں نے کہا کہ 12 سال بعد بھی پیپلز پارٹی کتوں کے کاٹے کا علاج نہیں کر پا رہی، کتوں نے بچوں کی جانیں لے لیں ان سے خاتمہ نہیں ہوسکا، ہم سے جتنا ہوسکے گا اس شہر کے لئے ہم کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 879392

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879392/لوگوں-کی-خدمت-کرنے-پر-افواج-پاکستان-کے-مشکور-ہیں-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org