0
Monday 10 Aug 2020 17:37

صوابی، عمارت میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

صوابی، عمارت میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
اسلام ٹائمز۔ صوابی کے علاقے ٹھنڈا کوئی میں عمارت میں آگ لگنے سے 7 سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق، جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کی نچلی منزل میں جوتوں کے گودام میں لگی آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آگ نے چند منٹوں میں پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ آگ سے جھلسنے والے 3 افراد کی حالت تشويشناک ہے جو برنس سينٹر ميں زير علاج ہیں۔ ریسکیو 1122 نے 4 گھنٹوں کے اندر آگ پر قابو پا لیا جس میں ریسکیو کی 6 فائر ویکلز نے حصہ لیا۔
خبر کا کوڈ : 879424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش