QR CodeQR Code

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن پابندیاں ختم کردیں، نوٹیفیکیشن جاری

10 Aug 2020 18:31

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں ہفتے میں 6 روز کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی، صوبے میں کاروباری اوقات کار صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک ہوں گے، ہفتے کو سندھ میں کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے تک ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم کردیں، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کورونا ٹاسک فورس کے فیصلوں کے تحت صوبے میں لاک ڈاؤن کا خاتمہ کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام مذہبی اور سیاحتی مقامات پر عائد پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق کلبز، سینما، تھیٹرز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس، مزاروں، مذہبی اور سیاحتی مقامات پر کورونا وائرس کی وجہ سے لگی ہوئی پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دے دی گئی، ٹورازم کے تحت ہوٹلز میں رہائش کی بھی اجازت دی گئی ہے، بیوٹی پارلرز، جِم، کھیل کے میدانوں پر عائد پابندیاں بھی اٹھالی گئیں۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں ہفتے میں 6 روز کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی، صوبے میں کاروباری اوقات کار صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک ہوں گے، ہفتے کو سندھ میں کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے تک ہوں گی۔ سندھ حکومت نے اپنے نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا ہے کہ شادی ہالز اور اسکولز 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق تمام کھیلوں کے میدانوں میں مشروط سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے، کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا انعقاد شائقین کے بغیر کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 879435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879435/سندھ-حکومت-نے-لاک-ڈاؤن-پابندیاں-ختم-کردیں-نوٹیفیکیشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org