QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں مزید 470 کورونا کیسز، متاثرین کی تعداد 25 ہزار سے متجاوز

10 Aug 2020 20:23

نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق آج ایک بار پھر سرینگر میں سب سے زیادہ یعنی 115 کورونا کیس ظاہر ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر میں پیر کے روز کورونا وائرس کے مزید 470 کیس سامنے آئے۔ اس طرح مرکزی زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ آج ظاہر ہونے کیسوں میں 107 مسافر بھی شامل ہیں۔ وادی کشمیر سے 368 جبکہ جموں صوبے سے 102 کیس سامنے آئے ہیں۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق آج ایک بار پھر سرینگر میں سب سے زیادہ یعنی 115 کورونا کیس ظاہر ہوئے۔ ضلع بارہمولہ میں 41، پلوامہ میں 30، کولگام میں 10، شوپیان میں 14، اننت ناگ میں 16، بڈگام میں 31، کپوارہ میں 17، بانڈی پورہ میں 79، گاندربل میں 15، جموں ضلع میں 58، راجوری میں 5، رام بن میں 16، کٹھوعہ میں 8، ادھمپور میں 2، سانبہ میں 5، ڈوڈہ میں 4، ریاسی میں 2 اور کشتواڑ میں 2 کیس ظاہر ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 879454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879454/مقبوضہ-کشمیر-میں-مزید-470-کورونا-کیسز-متاثرین-کی-تعداد-25-ہزار-سے-متجاوز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org