0
Monday 10 Aug 2020 20:45

شاہ فیصل کا اپنی ہی بنائی پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ

شاہ فیصل کا اپنی ہی بنائی پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق آئی اے ایس آفیسر شاہ فیصل، جنہوں نے گذشتہ برس حکومتی نوکری چھوڑ کر سیاست میں چھلانگ لگائی تھی، نے اپنی ہی بنائی پارٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دیدیا۔ ایک پارٹی بیان میں بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ کی ایک میٹنگ کے دوران شاہ فیصل نے بتایا کہ وہ اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ پارٹی کی سربراہی کریں اس لئے اُنہیں پارٹی صدارت سے رخصت دی جانی چاہیئے۔ پارٹی بیان کے مطابق شاہ فیصل کی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے اُنہیں پارٹی ذمہ داریوں سے آزاد کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا کہ پارٹی کے نائب صدر فیروز پیرزادہ کو پارٹی کا قائمقام صدر بنایا گیا ہے جو پارٹی کے لئے صدارتی انتخابات تک یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔ پارٹی نے چیئرمین جاوید مصطفے میر کا استعفیٰ بھی منطور کرلیا اور اُنہیں پارٹی سے وداع کیا۔ جاوید مصطفے میر نے گذشتہ برس پی ڈی پی چھوڑ کر شاہ فیصل کی پیپلز مومنٹ میں شمولیت اختیار کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 879455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش