0
Monday 10 Aug 2020 20:43

دہلی میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح 90 فیصد سے زیادہ

دہلی میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح 90 فیصد سے زیادہ
اسلام ٹائمز۔ دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی جانچ کی تعداد میں کمی آنے سے نئے معاملوں کی تعداد میں کمی درج کی گئی۔ راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح پیر کو پھر سے بہتر درج کرتے ہوئے 90 فیصد سے زیادہ ہوگئی۔ دہلی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 707 نئے معاملوں کے ساتھ متاثروں کی تعداد بڑھ کر 146134 ہوگئی۔ اتوار کو 1300 نئے معاملے درج کئے گئے۔

اس دوران 1070 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 131657 ہوگئی ہے۔ ملک میں دہلی کا مقام ٹھیک ہونے والے سب سے زیادہ مریضوں والے ریاستوں میں ہے۔ دہلی کی ریکوری شرح گزشتہ دن 8979 کے مقابلے میں معمولی بڑھ کر 9009 ہوگئی ہے۔ دہلی میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد آج بیس رہی اور راجدھانی میں یہ جان لیوا وائرس اب تک 4131 لوگوں کی جان لے چکی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف 12323 لوگوں کی کورونا وائرس کی جانچ ہوئی ہے جو اتوار کو 23787 جانچ سے تقریبا آدھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 879456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش