0
Monday 10 Aug 2020 21:01

چاہ بہار اور دیگر منصوبوں سے نکالا جانا ہندوستان کی تباہی و بربادی کا آغاز ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

چاہ بہار اور دیگر منصوبوں سے نکالا جانا ہندوستان کی تباہی و بربادی کا آغاز ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر مودی نے پورے عالم اسلام کی دل آزاری اور اپنی تباہی و بربادی کا سامان کیا ہے، مسجد کو شہید کرتے وقت جو محیرالعقول واقعات رونما ہوئے ہیں ان سے اگر وہ سبق حاصل نہیں کرسکا تو کم از کم اپنے پنڈتوں کی بات تو مان لیتا جنہوں نے کہا ہے کہ 5 اگست کو مندر کا سنگ بنیاد دھرم یعنی ملک و مذہب کیلئے سخت نقصان دہ ہوگا۔ اس اندوہناک واقعہ پر ان مسلمان حکمرانوں سے مؤثر احتجاج کی کیا امید رکھی جائے جو اپنے ملکوں میں مساجد ڈھا کر مندروں اور گردواروں کی تعمیریں کر کے دشمنان اسلام کو خوش کررہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں اسلام اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ دین ہے، اس کے شعائر کو مٹانے والا مودی اور اس کے حمایتی اللہ کے غضب سے نہیں بچ سکیں گے، اس کے غضب کے آثار نمودار ہونے شروع ہو گئے ہیں۔ مودی کو چین، نیپال، بنگلہ دیش، پاکستان کی طرف سے جنگی محاذوں پر جس ذلت و رسوائی کا سامنا ہے کرنا پڑ رہا ہے۔ افغانستان اور ایران میں بھاری سرمایہ کاری کے باوجود چاہ بہار اور دیگر منصوبوں سے نکالے جانے جیسے واقعات اس کی تباہی و بربادی کے آغاز کی خبر دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 879468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش