QR CodeQR Code

جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

10 Aug 2020 21:34

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آئی ایس آئی کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی کی کارکردگی سے ملک کو درپیش خطرات کا موثر مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے جہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آئی ایس آئی کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی کی کارکردگی سے ملک کو درپیش خطرات کا موثر مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سفیر نے بھی آج ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سفیر کی ہونے والی ملاقات میں باہمی دفاعی تعاون پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 879479

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879479/جنرل-قمر-جاوید-باجوہ-کا-ا-ئی-ایس-ہیڈ-کوارٹرز-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org