0
Monday 10 Aug 2020 21:40

کراچی میں اگلے تین روز تک ہلکی بارش کا امکان

کراچی میں اگلے تین روز تک ہلکی بارش کا امکان
اسلام ٹائمز۔ سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کے سبب اگلے 3 روز کے دوران شہر قائد میں صبح و رات کے وقت ہلکی بارش و بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں مکمل طورپر طورپر بحال ہونے کے بعد نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے اگلے 3 روز کے دوران شہر کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کی توقع ہے، جبکہ اگلے چند روز شہر کا مطلع جزوی ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.1 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری رہا۔ پیر کو سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی سمندری ہواؤں کی رفتار 22 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ منگل کو شہر کا مطلع گرم و مرطوب رہنے جب کہ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 879481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش