0
Monday 10 Aug 2020 21:46

لبنان کی پوری حکومت کا مستعفیٰ ہونےکا فیصلہ

لبنان کی پوری حکومت کا مستعفیٰ ہونےکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں گزشتہ ہفتے ہونے دھماکوں کے بعد لبنان کی پوری حکومت نے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق لبنان میں دھماکوں کے بعد حکومت مخالف پر تشدد مظاہروں اور ہلاکتوں کے بعد لبنانی وزیراعظم حسن دیاب جلد ہی اپنی حکومت کے استعفے کا اعلان کریں گے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق لبنانی وزیراعظم بہت جلد قوم سے خطاب کرکے اس سے متعلق آگاہ گے۔ خیال رہے کہ 4 اگست کی شام خطرناک دھماکے نے لبنان میں قیامت برپا کر دی تھی۔ چند لمحوں میں ہنستا بستا شہر قبرستان کا منظر پیش کرنے لگا تھا۔ بیروت بندرگاہ میں دھماکہ ویئر ہاؤس میں رکھے ہزاروں کلوگرام دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا تھا۔ لبنان کے دارالحکومت میں ہونے والے دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 145 سے بڑھ گئی جبکہ 5ہزار زخمی ہو گئے تھے۔

گزشتہ روز لبنان میں دھماکوں کے بعد حکومت مخالف پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران ایک اہلکار ہلاک ہو گیا تھا۔ مظاہرین نے لبنان کے مرکزی بینک میں داخل ہونے کے بعد عمارت میں توڑ پھوڑ کی تھی جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا تھا۔ ہزاروں مظاہرین نے دفترخارجہ کی عمارت میں بھی داخل ہونے کے بعد صدر مائیکل اون کے پوٹریٹ کو آگ لگا دی تھی۔ پرتشدد مظاہروں کے بعد  لبنانی وزیر اعظم نے ملک میں جلد عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔ لبنانی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ عام انتخابات کے بغیر ملک میں جاری عدم استحکام پر قابو پانا ممکن نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 879483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش