QR CodeQR Code

پشاور، متحدہ جمعیت اہل حدیث کے زیراہتمام اتحاد امت سیمنیار کا انعقاد

10 Aug 2020 21:47

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں اس وقت امت مسلمہ کی مشکلات کی بنیادی وجہ ان کا متحد نہ ہونا ہے، استعماری طاقتوں کی کوشش ہے کہ مسلمانوں کے اندر اختلافات ایجاد کرکے انہیں منتشر رکھا جائے اور اپنے عزائم پورے کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ جمعیت اہل حدیث خیبر پختونخوا کے زیراہتمام پشاور پریس کلب میں اتحاد امت سیمنیار منعقد ہوا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ سیمینار کی صدارت اور خصوصی خطاب متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ سید ضیاء اللہ بخاری نے کیا۔ جبکہ نظامت کے فرائض چیف آرگنائزر جمعیت مقصود سلفی نے انجام دیئے۔ اس موقع پر علامہ سید ضیاء اللہ بخاری، مقصود سلفی، علامہ عابد حسین شاکری اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں اس وقت امت مسلمہ کی مشکلات کی بنیادی وجہ ان کا متحد نہ ہونا ہے، استعماری طاقتوں کی کوشش ہے کہ مسلمانوں کے اندر اختلافات ایجاد کرکے انہیں منتشر رکھا جائے اور اپنے عزائم پورے کئے جائیں، لیکن وقت کا یہ تقاضا ہے کہ امت کو اب متحد ہونا ہوگا، ہمیں مسلکی تعصبات کو بالائے طاق رکھ کر وحدت کی لڑی میں یکجا ہونا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 879485

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879485/پشاور-متحدہ-جمعیت-اہل-حدیث-کے-زیراہتمام-اتحاد-امت-سیمنیار-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org