0
Monday 10 Aug 2020 21:56

جماعت اسلامی کی چمن دھماکے کی مذمت

جماعت اسلامی کی چمن دھماکے کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے چمن بم دھماکے کی مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں کاشف سعید شیخ نے کہا کہ حکومت اور ادارے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ ابھی تک بلوچستان میں کلبھوشن نیٹ ورک ختم نہیں ہوا ہے، اس کے باوجود کلبھوشن یادیو کو سخت سزا دینے کی بجائے بھگانے کی کوششیں پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔ صوبائی رہنما نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی، مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 879490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش