0
Monday 10 Aug 2020 21:54

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی وزیراعظم سے ملاقات

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی وزیراعظم سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ صحت انصاف کارڈ سے مستحق افراد کو طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں صوبے میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم سے متعلق ٓگاہ کیا۔ وزیرصحت پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ عوام نے صحت کارڈ سے متعلق حوصلہ افزا ردعمل دیا، صحت انصاف کارڈ سے مستحق افراد کو ریلیف ملا۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کے مثبت ردعمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ صحت انصاف کارڈ سے طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان اور صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے صحت کی سہولیات سے متعلق عوامی ردعمل پر بات چیت کی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال فروری میں  صحت انصاف کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان میں کئی خاندان صرف بیماری کی وجہ سے غریب ہوجاتے ہیں۔ غریب خاندان میں ایک بیمار کی وجہ سے سب ہی متاثر ہوتے ہیں جب کہ اپنوں کی تکلیف کا درد میں اچھی طرح سمجھ سکتا ہوں۔
 
خبر کا کوڈ : 879491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش