0
Monday 10 Aug 2020 21:58

پنجاب یونیورسٹی کا کل سے شعبہ جات کے دفاتر کھولنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی کا کل سے شعبہ جات کے دفاتر کھولنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کیطرف سے لاک ڈاون میں نرمی کی پالیسی کے بعد پنجاب یونیورسٹی لاہور کو کل سے باقاعدہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم تعلیمی سرگرمیاں بحال نہیں ہوں گی۔ پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی صرف شعبہ جات کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق تمام شعبہ جات میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا لیکن یونیورسٹی میں فی الحال تعلیمی سرگرمیاں بحال نہیں ہوں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومتی اعلان کے بعد طلبا کو یونیورسٹی میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طرح تعلیمی اداروں کو بھی بند کیا گیا تھا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت اب مختلف شعبہ ہائے زندگی کو دوباہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ابھی تک تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 879494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش