0
Monday 10 Aug 2020 22:03

گیارہ ہندوؤں کی موت کی ذمہ دار بھارتی حکومت ہے، ڈاکٹر رامیش کمار

گیارہ ہندوؤں کی موت کی ذمہ دار بھارتی حکومت ہے، ڈاکٹر رامیش کمار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ہندوکونسل نے گیارہ ہندوؤں کی موت کی ذمہ داربھارتی حکومت کوقراردے دیا ہے۔ پاکستان ہندو کونسل نے کہا ہے کہ پاکستانی ہندوؤں کو قتل کیا گیا اور یا انہوں نے خود کشی کی ہے، دونوں صورتوں میں ذمہ دار بھارتی حکومت ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے اس ضمن میں کہا ہے جودھپور کے افسوسناک سانحہ سے تمام عناصر کو سبق حاصل کرنا چاہیے۔ گزشتہ روز بھارت کے علاقے جودھپورمیں رہائش پذیر گیارہ پاکستانی ہندو پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے تھے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ پاکستان سے جانے والے ہندو راجستھان کے ضلع جودھپور میں رہائش پذیر تھے۔ متاثرہ خاندان کا صرف ایک شخص زندہ بچا ہے۔ بھارتی پولیس کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ بظاہر لگتا ہے کہ تمام افراد نے خودکشی کی ہے۔ پولیس کے مطابق گھر میں بو تھی جس سے لگتا ہے کہ مرنے والوں نے کوئی کیمیکل پیا ہے۔ ذرائع ابلاغ میں بتایا گیا تھا کہ کسی بھی مرنے والے کے جسم پر کو ئی زخم کا نشان نہیں پایا گیا۔ مرنےو الوں کا تعلق بھیل برادری سے تھا۔ پاکستان کے شہر شہداد پور کے رہائشی بھیل برادری سے تعلق رکھنے والا ہندوؤں کا خاندان 2012 میں ہندوستان چلا گیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 879497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش