0
Monday 10 Aug 2020 22:16

ہماری اہمیت نہیں ہے تو پھر ہمارےکاغذی پتلے بنا کر ایوان میں رکھ دیں، سردار اختر مینگل

ہماری اہمیت نہیں ہے تو پھر ہمارےکاغذی پتلے بنا کر ایوان میں رکھ دیں، سردار اختر مینگل
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے پوٗے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے بلوچستان میں نقصانات ہوئے ہیں، حکومت کی بے حسی دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ سردار اختر مینگل نے کہا کہ جب سی پیک منصوبے کا اعلان ہوتا ہے تو صدر اور وزیراعظم بھی وہاں ہوتے، بلوچستان میں چھوٹے ڈیمز بنائے جائیں، خدا کے لیے بلوچستان میں چھوٹے ڈیم بنا دیں، ہم عوام کے مسائل کی یہاں پر بات کریں گے، اگر ہماری اہمیت نہیں ہے تو پھر ہمارے کاغذی پتلے بنا کر ایوان میں رکھ دیں۔ اختر مینگل نے کہا کہ کیا کوئٹہ دھماکے پر کمیشن کی رپورٹ ایوان میں پیش کی گئی؟۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا مطالبہ کیا تھا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ ایوان سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر کام کرتا ہے، جب ہم اپوزیشن میں تھے توقومی مسائل پر حکومت کا ساتھ دیا، ایوان میں مضبوط اپوزیشن موجود ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رکن اسمبلی مولانا اسعد محمود نے کہا کہ میوچل اسسٹنس بل پر حکومت اور اپوزیشن سے شکوہ کیا، ہمارا شکوہ تھا کہ ہم سے مشاورت کیوں نہیں کی گئی، ہم نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو تجاویز دیں کہ وہ شامل کرالیں۔ مولانا اسعد محمود نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کمزور اعصاب کے مالک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 879498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش