QR CodeQR Code

پاراچنار سے تعلق رکھنے والے سید محمد اور ابرار جان کو رہائی مل گئی

11 Aug 2020 00:12

گذشتہ ماہ پاراچنار سے تعلق رکھنے والے نوجوان سید محمد اور ابرار جان طوری کو گرفتار کرلیا گیا تھا، جس پر سماجی حلقوں نے انتہائی تشویش کا اظہار کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ کرم کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بلاجواز ایف آئی آر پر گرفتار ہونے والے نوجوان سید محمد اور ابرار جان طوری کو آج انسدادِ دہشتگردی عدالت کوہاٹ نے ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا، جس کے بعد دونوں نوجوانوں کو رہائی مل گئی۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ پاراچنار سے تعلق رکھنے والے نوجوان سید محمد اور ابرار جان طوری کو گرفتار کرلیا گیا تھا، جس پر سماجی حلقوں نے انتہائی تشویش کا اظہار کیا تھا۔ واضح رہے کہ کرم انتظامیہ نے بالشخیل کے مسئلہ پر بھی طوری عمائدین کیخلاف بلاجواز ایف آئی آرز کا اندراج کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 879503

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879503/پاراچنار-سے-تعلق-رکھنے-والے-سید-محمد-اور-ابرار-جان-کو-رہائی-مل-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org