QR CodeQR Code

عراق، دارالحکومت سے مزید 4 داعشی دہشتگرد گرفتار

10 Aug 2020 23:54

عراقی فیڈرل انفارمیشن اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کیجانب سے جاری ہونیوالے بیان کیمطابق دارالحکومت بغداد اور صوبہ دیالی میں انجام پانیوالے ایک مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں داعش کے 4 دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عراق کے فیڈرل انفارمیشن اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق عراقی انٹیلیجنس کی اطلاع پر
انٹیلیجنس اور انسداد دہشتگردی برانچ کی جانب سے دارالحکومت بغداد اور صوبہ دیالی میں انجام پانے والے ایک مشترکہ آپریشن میں داعش کے 4 دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ عرب ای مجلے السومریہ نیوز کے مطابق اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ دہشتگرد داعش کے ساتھ اپنے رابطے کے باعث گرفتار کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار شدہ دہشتگردوں کو قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے مرکزی صوبے صلاح الدین میں بھی 2 روز قبل ہونے والے ایک آپریشن میں داعش کے 6 دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز عراقی وزیر داخلہ عثمان الغانمی نے صدر برہم صالح اور سابق عراقی وزیر اعظم نوری المالکی کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں میں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ایک نیا پروگرام ترتیب دیا تھا۔ سابق عراقی وزیراعظم نے اس ملاقات میں (دہشتگردوں کے ذریعے) عراق کو غیر مستحکم کر کے پایۂ تکمیل تک پہنچائے جانے والے بیرونی دشمنوں کے منصوبے کو ناکام بنانے پر زور دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 879513

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879513/عراق-دارالحکومت-سے-مزید-4-داعشی-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org