QR CodeQR Code

آرمی چیف سے سعودی سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

11 Aug 2020 00:22

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کرنے سمیت باہمی دفاعی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔


خبر کا کوڈ: 879520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879520/ا-رمی-چیف-سے-سعودی-سفیر-کی-ملاقات-اہم-امور-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org