QR CodeQR Code

دنیا کو کورونا سے نمٹنے کیلیے پاکستان سے سیکھنے کی ضرورت ہے، صدر جنرل اسمبلی

11 Aug 2020 07:07

صدر وولکن بوزکر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وولکن بوزکر سے ملاقات خوشگوار رہی ہے۔ اس موقع پر ہم نے انہیں کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات، افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق آگاہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وولکن بوزکر سے ملاقات خوشگوار رہی ہے۔ اس موقع پر ہم نے انہیں کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات، افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق آگاہ کیا۔ وولکن بوزکر نے کہا کہ پاکستان آکر خوشی محسوس ہوئی، پاکستان نے بہترین انداز سے میزبانی کی، پاکستان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا اہم رکن ملک ہے، خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے، ان کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے اہم امور پر گفتگو ہوئی، اس کے علاوہ آج وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی، وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا، ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے خیالات سے متاثر ہوا۔ وولکن بوزکر نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کے ممالک کے لیے چیلنج ہے، پاکستان اس عالمی وبا سے بہترین انداز سے نبرد آزما ہوا، دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 879535

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879535/دنیا-کو-کورونا-سے-نمٹنے-کیلیے-پاکستان-سیکھنے-کی-ضرورت-ہے-صدر-جنرل-اسمبلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org