0
Tuesday 11 Aug 2020 19:29

اہلسنت جماعتوں نے گورنر سے تحفظ بنیاد اسلام بل پر دستخط کر مطالبہ کر دیا

اہلسنت جماعتوں نے گورنر سے تحفظ بنیاد اسلام بل پر دستخط کر مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ کُل جماعتی مجلس عمل تحفظ ناموس صحابہ و اہلبیت پاکستان کے کنوینر مولانا عبدالرؤف فاروقی اور دیگر رہنماؤں مولانا زاہدالراشدی، لیاقت بلوچ، مولانا محمد احمد لدھیانوی، سید محمد کفیل بخاری، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، قاری محمد زوار بہادر، علامہ زبیر احمد ظہیر، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، حافظ ابتسام الٰہی ظہیر اور عبداللطیف خالد چیمہ نے پنجاب اسمبلی میں پاس ہونیوالے تحفظ بنیاد اسلام بل کی بے جا مخالفت کرنیوالوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا ہے کہ تحفظ بنیاد اسلام بل اپنا قانونی پراسیس طے کرکے اس مرحلے پر پہنچا ہے، اب گورنر پنجاب کو اس متفقہ بل پر دستخط کر دینے چاہئیں۔

اپنے مشترکہ بیان میں مجلس عمل تحفظ ناموس صحابہ پاکستان کے بانی قائدین نے کہا ہے کہ یہ بل فرقہ واریت کے خاتمے کا بل ہے، اس کو متنازع بنانے سے خلفشار جنم لے گا، جو کسی صورت بھی مناسب نہیں۔ رہنماؤں نے پیر کے روز پنجاب اسمبلی میں مولانا محمد الیاس چنیوٹی، مولانا معاویہ اعظم، خدیجہ عمر کو بل کے حق میں آواز بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور پینل آف چیئرمین میاں شفیع محمد کے ریمارکس کو آئین و قانون کے عین مطابق قرار دیا ہے اور کہا کہ اسمبلی میں بل کیخلاف محاذ آرائی کا یہ ملک متحمل نہیں ہوسکتا

انہوں نے کہا کہ اہلسنت کے تمام طبقات کو حضرات صحابہ کرام ؓ اور اہلبیت اطہارؑ کی تعلیمات پر عمل کرنے کا پورا حق حاصل ہے، جس سے ہمیں کسی طور بھی روکا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ نہ ہم کسی کا حق غصب کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی اہلسنت کے حقوق غصب ہونے دینگے۔ رہنماؤں نے ادارہ صراط مستقیم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر ناروا مقدمہ واپس لے کر محرم الحرام شروع ہونے سے پہلے رہا کیا جائے۔ رہنماؤں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران اہلسنت کے تمام طبقات کو مدح صحابہ اور شہادت سیدنا حسینؑ کے اجتماعات منعقد کرنے کی اجازت دی جائے اور اہلسنت کے اجتماعات اور رہنماؤں پر پابندی یا زباں بندی نہ کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 879549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش