0
Tuesday 11 Aug 2020 09:50

نیلم جہلم پاور پلانٹ 10ارب یونٹ بجلی مہیا کر چکا

نیلم جہلم پاور پلانٹ 10ارب یونٹ بجلی مہیا کر چکا
اسلام ٹائمز۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ نے ایک اور اہم ہدف حاصل کر لیا ہے جب کہ پیداواری عمل شروع ہونے کے بعد سے اب تک نیشنل گرڈ کو مجموعی طور پر 10ارب یونٹ پن بجلی مہیا کر چکا ہے۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے پیدا ہونے والی اس بجلی کی بدولت 120ارب روپے کی آمدنی حاصل ہو چکی ہے۔ پلانٹ اپنے موثر آپریشن کی بدولت ڈیزائن میں متعین سالانہ پیداوار سے بھی زیادہ بجلی پیدا کر رہا ہے۔ مالی سال 2019-20ء کے دوران پلانٹ سے بجلی کی پیداوار کا ہدف 4ارب 66کروڑ یونٹ تھا، لیکن اس دوران پلانٹ سے نیشنل گرڈ کو 4ارب 84کروڑ 30لاکھ یونٹ بجلی فراہم کی گئی جو ٹارگٹ سے 18کروڑ 30لاکھ یونٹ زیادہ ہے۔ پاور پلانٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت 969میگاواٹ ہے اور اس کے چار پیداواری یونٹ ہیں۔ پہلے یونٹ سے اپریل 2018ء میں بجلی کی پیداوار شروع ہوئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 879552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش