0
Tuesday 11 Aug 2020 09:57

خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی
اسلام ٹائمز۔ پانچ ماہ بعد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس وبا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی وبا کا زور تھمنے لگا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا کے باعث اموات صفر ہیں۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبہ میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 31691 ہوگئی۔ وائرس سے متاثرہ مذید 79 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے۔ صوبے میں اموات کی تعداد 1231 اور کورونا کیسز 34755 ہوگئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں صرف 63 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں 5 ماہ بعد کورونا سے ہونے والی اموات صفر ہوگئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 879555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش