QR CodeQR Code

آئی ایس او کا مرکزی کنونشن نومبر کے تیسرے ہفتے لاہور میں کرانے کا فیصلہ

11 Aug 2020 10:05

مرکزی کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلبا شریک ہونگے، تین روزہ کنونشن میں علمائے کرام، وکلا حضرات، دانشور، انجینرز اور پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں کے طلبا بھی شریک ہونگے، کنونشن کے اہم پروگرامات میں انٹرنیشنل تعلیمی سیمینار، محفل دوستان، اسٹڈی سرکلز، شبِ شہدا اور محب کنونشن سمیت نئے مرکزی صدر کا انتخاب و اعلان اور ریلی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا تیسرا اجلاس ٹیکسلا میں تین روز کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس عاملہ کے اراکین نے متفقہ طور پہ محرم الحرام میں فروغ عزاداری کیساتھ ساتھ تحفظ عزاداری کے عزم کا اظہار کیا۔ تحفظ عزاداری مہم کے تحت خدمت مہم کو ملک کے گوش و کنار میں عام کیا جائے گا، تمام جلوس ہائے عزا کی سکیورٹی اور عزادارن امام حُسین علیہ السلام کو موذی وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے طبی احتیاطی تدابیر پہ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
 
اجلاس میں طے پایا کہ آئی ایس او کا مرکزی کنونشن لاہور میں  نومبر کے تیسرے ہفتے منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلبا شریک ہونگے، تین روزہ کنونشن میں علمائے کرام، وکلا حضرات، دانشور، انجینرز اور پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں کے طلبا بھی شریک ہونگے، کنونشن کے اہم پروگرامات میں، انٹرنیشنل تعلیمی سیمینار، محفل دوستان، اسٹڈی سرکلز، شب شہداء اور محب کنونشن سمیت نئے مرکزی صدر کا انتخاب و اعلان اور ریلی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اجلاس عاملہ میں ملک بھر سے 23 ڈویژن کے صدور، سابق مرکزی صدور، علما، اراکین مجلس نظارت، سابقین اور نمائندگان نے شرکت کی۔
 
اجلاس میں اراکین عاملہ کے فیصلہ کے مطابق مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری زاہد مہدی کو چیئرمین کنونشن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اجلاس عاملہ کے اراکین نے تھل کو دستوری حیثیت دیتے ہوئے متفقہ طور پر الگ ڈویژن منظور کیا اور گجرات ڈویژن کا ڈرافٹ تیار کیا گیا ہے۔ مجلس عاملہ کے اجلاس میں اراکین سے سابق مرکزی صدر ناصر عباس شیرازی، علامہ امتیاز رضوی،علامہ حسین گردیزی، روزی علی  اور علامہ شبیر بخاری نے خصوصی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 879556

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879556/آئی-ایس-او-کا-مرکزی-کنونشن-نومبر-کے-تیسرے-ہفتے-لاہور-میں-کرانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org