QR CodeQR Code

یہ تاثر غلط ہے کہ پیپلز پارٹی کی ترجیحات میں کراچی نہیں، سعید غنی

11 Aug 2020 10:47

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ 202 ارب سے زائد کے 6 بڑے منصوبوں پر عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں جو دو چار سال میں مکمل ہوجائیں گے، سالانہ ترقیاتی پروگرام میں کراچی کے لئے 25 ارب روپے رکھے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پیپلز پارٹی کی ترجیحات میں کراچی نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ 202 ارب سے زائد کے 6 بڑے منصوبوں پر عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں جو دو چار سال میں مکمل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں کراچی کے لئے 25 ارب روپے رکھے ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کچرا اٹھانے کا کام حکومت سندھ کا نہیں بلکہ ضلعی انتظامیہ کا ہے، صوبائی حکومت نے اپنے طور پر تعاون کیا۔


خبر کا کوڈ: 879564

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879564/یہ-تاثر-غلط-ہے-کہ-پیپلز-پارٹی-کی-ترجیحات-میں-کراچی-نہیں-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org