0
Tuesday 11 Aug 2020 10:47

یہ تاثر غلط ہے کہ پیپلز پارٹی کی ترجیحات میں کراچی نہیں، سعید غنی

یہ تاثر غلط ہے کہ پیپلز پارٹی کی ترجیحات میں کراچی نہیں، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پیپلز پارٹی کی ترجیحات میں کراچی نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ 202 ارب سے زائد کے 6 بڑے منصوبوں پر عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں جو دو چار سال میں مکمل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں کراچی کے لئے 25 ارب روپے رکھے ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کچرا اٹھانے کا کام حکومت سندھ کا نہیں بلکہ ضلعی انتظامیہ کا ہے، صوبائی حکومت نے اپنے طور پر تعاون کیا۔
خبر کا کوڈ : 879564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش