0
Tuesday 11 Aug 2020 11:19

اشرف جلالی کی رہائی کیلئے قاری زوار بہادر نے محرم کے جلوس روکنے کی دھمکی دیدی

اشرف جلالی کی رہائی کیلئے قاری زوار بہادر نے محرم کے جلوس روکنے کی دھمکی دیدی
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے پاکستان کے رہنما قاری زوار بہادر نے تحریک لبیک کے سربراہ ڈاکٹر اشرف جلالی کی رہائی کیلئے انوکھا مطالبہ کر دیا۔ آصف جلالی کی حمایت میں علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اشرف جلالی کو محرم الحرام سے قبل رہا نہ کیا گیا تو محرم کے جلوسوں کو روکنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب میں جے یو پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ فیصلہ کریں گے کہ کوئی محرم کا جلوس نکلنے دینا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں اہلسنت کے سنجیدہ فکر افراد سوچ رہے ہیں کہ اہلسنت کے حق پر ڈاکہ پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ اعلان کرنے آئے ہیں کہ ڈاکٹر اشرف جلالی کیساتھ ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ پنجاب انتظامیہ اور وفاق میں بیٹھے ہوئے کچھ  وزراء بھی سن لیں وہ ون وے چل رہے ہیں، یک طرفہ ٹریفک نہیں چلے گی، ہمیں روکنا بھی آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی سنی عوام کو منتیں کرکے سمجھا کر محرم کے جلوسوں کو گزارتے رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ ایک مکتب فکر کیلئے کھڑی ہوگئی ہے، ہماری بات بھی نہیں سنی جا رہی، ہمیں نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشرف جلالی نے علمی بات کی ہے، انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ بڑی بڑی گستاخیاں کرنیوالوں کو کچھ نہیں کہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ محرم سے پہلے ڈاکٹرجلالی رہا نہ ہوئے تو پھر ایک اور اجلاس بلایا جائے گا جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ محرم کا کوئی جلوس نکلنے دینا ہے یا نہیں۔
خبر کا کوڈ : 879578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش