0
Tuesday 11 Aug 2020 11:37

جی بی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ، 13 اگست کو سنایا جائے گا

جی بی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ، 13 اگست کو سنایا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ جی بی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، تیرہ اگست کو سنایا جائے گا۔ چیف جج گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ کی جانب سے جی بی اسمبلی کے بروقت انتخابات کے حوالے سے دائر پیٹشن پر فریقین کے وکلاء کے دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کر دیا اور فیصلہ 13 اگست کو کورٹ نمبر 1 میں سنایا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق امیدوار قانون ساز اسمبلی ایڈووکیٹ راجہ شکیل احمد اور ایڈووکیٹ محمد عباس نے جی بی اسمبلی کے انتخابات کے لئے چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری شیڈول کو الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 14 کی خلاف ورزی قرار دیکر گلگت بلتستان چیف کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس پر جسٹس علی بیگ نے الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 14 سے متصادم قرار دیتے ہوئے شیڈول کو معطل کر کے پیٹشن کو قابل سماعت قرار دیدیا تھا اور چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے چیف کورٹ کے مختصر حکم کا حوالہ دے کر الیکشن شیڈول کو ملتوی کر دیا تھا۔ بعد میں صدر پیپلز پارٹی ایڈووکیٹ امجد حسین نے چیف کورٹ میں پٹیشن دائر کر کے الیکشن کے التوا کو چیلنج کیا تھا۔ چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دونوں فریقین کے وکلاء کے دلائل اور قانون کی روشنی میں پٹیشن پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ فیصلہ 13 اگست کو سنایا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 879584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش