QR CodeQR Code

وفاق اور سندھ حکومت کی لڑائی میں کراچی پس رہا ہے، خواجہ اظہار

11 Aug 2020 12:05

اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ میئر سے سپریم کورٹ مطمئن نہیں تو اس کا مطلب ہے نظام سے مطمئن نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت کی لڑائی میں کراچی پس رہا ہے۔ خواجہ اظہار الحسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میئر سے سپریم کورٹ مطمئن نہیں تو اس کا مطلب ہے نظام سے مطمئن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور سندھ حکومت کی الیکشن کے بعد سے لڑائی شروع ہوچکی جس میں کراچی پس رہا ہے۔ خواجہ اظہار نے کہا کہ سیاسی مخالفین چیف جسٹس کے جملے کو اپنے حق میں استعمال کریں گے،مگر میں سمجھتا ہوں کہ اس نظام میں کوئی بھی میئر آئے گا وہ فیل ہی ہو گا۔ ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ لاڑکانہ موئن جوداڑو بن چکا ہے، جبکہ حیدرآباد میرپورخاص میں بھی دودھ کی نہریں نہیں بہہ رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 879590

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879590/وفاق-اور-سندھ-حکومت-کی-لڑائی-میں-کراچی-رہا-ہے-خواجہ-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org