QR CodeQR Code

زرتاج گل کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

11 Aug 2020 12:10

عدالتِ عالیہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ممبران، سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی ناہید درانی اور وزیرِاعظم عمران خان کے ایڈوائزر ملک امین اسلم کو بھی توہینِ عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کیے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت کے معاملے میں وزیرِ مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ عدالتِ عالیہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ممبران، سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی ناہید درانی اور وزیرِاعظم عمران خان کے ایڈوائزر ملک امین اسلم کو بھی توہینِ عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کیے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے شوکاز نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ عدالتِ عالیہ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی شوکاز نوٹس جاری نہ کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ اس موقع پر سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی ناہید درانی نے کہا کہ واقعے کی تمام ذمے داری قبول کرتی ہوں، کابینہ ارکان کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔


خبر کا کوڈ: 879592

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879592/زرتاج-گل-کو-توہین-عدالت-کا-شوکاز-نوٹس-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org