0
Tuesday 11 Aug 2020 12:27

مریم نواز کی پیشی، نیب لاہور آفس میدان جنگ بن گیا

مریم نواز کی پیشی، نیب لاہور آفس میدان جنگ بن گیا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مریم نواز کی نیب لاہور میں پیشی کے موقع پر پولیس اور کارکنوں میں تصادم ہوا ہے۔ پولیس نے لیگی کارکنوں کو نیب آفس کے قریب آنے سے روکا تو کارکن پولیس اہلکاروں کیسساتھ الجھ پڑے اور پتھراو شروع کر دیا جس پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا اور صورتحال بے قابو ہونے پر آنسو گیس شیل فائر کئے گئے جس سے متعدد کارکن زخمی ہوگئے ہیں۔ کارکنوں نے نیب آفس کے باہر لگائی گئی رکاوٹیں بھی ہٹا دیں۔ پتھراو سے متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ پولیس نے مریم نواز کو جاتی امراء میں خریدی گئی اراضی کیس میں آج بیان قلمبند کرنے کیلئے طلب کیا تھا۔ نیب آفس کے باہر سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ سمیت دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے۔ نیب آفس کے باہر حالات کشیدہ ہونے پر مریم نواز پیش ہوئے بغیر واپس لوٹ گئیں۔ پتھراو کے دوران مریم نواز کے سکواڈ اور میڈیا کی متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
خبر کا کوڈ : 879600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش